پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) آئی و گیس کی نجی کمپنی او جی ڈی سی ایل کی مسلسل کوششوں سے ضلع کوہاٹ کے نواحی علاقے توغ سرائےمیں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے ہیں، کمپنی کے ایک بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع کوہاٹ میں دریافت ہونے والے ذخائر سے روزانہ کی بنیاد پر 90 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 125 بیرل خام تیل ( کروڈ ) حاصل ہوسکینگے۔
خبر کے مطابق اس سے قبل بھی کوہاٹ میں ایک جگہ پر گیس و تیل کا ذخیرہ دریافت کیاگیا ہے، جبکہ اس علاقے میں مذید بھی ایسے زمین میں چھپے خزانے دریافت ہونے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments