پشاور ( دی خیبر ٹائمزکامرس ڈیسک ) مظاہرین نے ڈینز چوک میں ٹائر جلا کر روڈ کو چاروں کو بند کیا. مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں بجلی کی بندش سے شہری شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں. مشتعل مظاہرین نے حکومت اور واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی. احتجاج کی قیادت تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کے صدر مجیب الرحمن اورسابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل پشاور سعید ظاہر ایڈوکیٹ نے کی. مظاہرین نے کہاکہ شدید گرمی میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے.نوتھیہ ، گلبرگ ، مشتاق آباد ، کوٹلہ محسن خان اور دیگر ملحقہ علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہے.کہا کہ بھاری بل جمع کرنے کے باوجود بجلی نہیں ملتی جس سے علاقے میں پانی کی شدید قلت ہے ,گھروں میں خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کاسامنا رہتا ہے ان علاقوں میں بلوں کی مد میں سو فیصد ریکوری ہورہی ہے اور واپڈا والوں کو کئی بار لوڈشیڈنگ سے متعلق شکایات کی ہیں لیکن شنوائی نہیں ہو رہی شدید گرمی ہونے کے باوجود رات کے اوقات بار بار بجلی بند کر دی جاتی ہے انہوںنے کہاکہ جب تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رکھیں گے بعد ازاں پولیس حکام اورواپڈا اہلکاروں کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کیا تاہم روڈ کی بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments