پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا اجلاس منعقد کیاگیا، اجلاس میں اپر دیر تا لوئر چترال کیبل کار منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی اور انجینئرنگ ڈیزائن پر کام شروع کرنے کی منظوری دی گئی، یہ منصوبہ 32 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا، منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی 5 سے 6 میہنوں میں مکمل کی جائے گی، بین الاقوامی معیار اور طرز کا یہ کیبل کار اپنی نوعیت کا منفرد کیبل کار ہوگا، یہ کیبل کار دنیا کا سب سے اونچا اور لمبا کیبل کار ہوگا۔ یہ کیبل کار کمراٹ اپر دیر سے مداکلشٹ لوئیر چترال تک تعمیر کیا جائے گا۔ بریفنگ میں کہا گیا ہے، کہ کیبل کار کی مجموعی لمبائی 14 کلومیٹر ہوگی، جبکہ منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں سالانہ 8 ملین ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد متوقع ہے، کیبل کار میں دیگر سہولیات کے علاوہ دونوں اطراف کے اسٹیشنز میں کار پارکنگ کی سہولت بھی ہوگی۔ کیبل کار میں ایک انٹرمیڈیئٹ اسٹیشن بھی ہوگا جہاں پر ریسٹورینٹ کی سہولت دستیاب ہو گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments