جنوبی وزیرستان وانا میں احمدزئی وزیر کا گرینڈ جرگہ، امن امان کے قیام کیلئے70 رکنی کمیٹی تشکیل

جنوبی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر وانا میں احمدزئی وزیر قبائل کے 9 اقوام کا امن امان کے قیام کے سلسلے میں آج گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں تمام مشران، علماء کرام اور تین ہزار سے زائد قبائیلوں نے شرکت کی، گرینڈ قبائلی جرگے نےان کے علاقے میں امن امان کے قیام پر اتفاق کیا، جرگہ کے شراکا کا کہنا تھا، کہ ہر حال میں وانا کو امن کاگہوارہ بنانا ہوگا، جس کیلئے احمد زئی وزیر قبائل ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔ وانا میں مستقل اور پائیدار امن کے قیام کیلئے ان کے 9 قبیلوں پر مشتمل 70 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئ ، جو امن کے سلسلے میں آئیندہ کا لائحہ عمل مرتب کریگی۔ کمیٹی کو مشران نے ہدایت دی کہ وہ قبائل اور حکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں اور وانا میں مزید بدامنی، طالبانائزیشن اور خصوصاً ٹارگٹ کلنگ جیسے لعنت کا راستہ روکیں، تاکہ یہاں کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں