جنوبی وزیرستان میں اہم طالبان کمانڈر تحصیل خان پر قاتلانہ حملہ، ان کا بھائی ہلاک اور خود زخمی

جنوبی وزیرستان ( دی خیبرٹائمزڈسٹرکٹ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان میں ملا نذیر گروپ کے اہم طالبان کمانڈر تحصیل خان پر وانا اعظم ورسک روڈ ڈبکوٹ کے مقام پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا، حملے میں کمانڈر تحصیل خان کا بھائی قاری عبدالرحمان ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ خود کمانڈر تحصیل خان شدید زخمی ہوگئے ہیں،
فائرنگ کے بعد حملہ اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، سرکاری ذرائع نے تحصیل خان کے زخمی ہونے اور ان کے بھائی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے،
آزاد زرائع کے مطابق زخمی کمانڈر تحصیل خان مقامی سرکاری ہسپتال میں موجود نہیں ہے، یہ خیال کیا جاتا ہے، کہ انہیں ان کے ساتھی موقع پر پہنچ کر علاج معالجے کیلئے انہیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے،

یہ بھی پڑھئے :   شمالی وزیرستان میں جاری کشت وخون۔۔ احسان داوڑ

اپنا تبصرہ بھیجیں