پاڑاچنار( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) ضلع کرم میں مزید دو افراد کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگئےہیں، کرم میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئے ہیں، ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے بتایاہے۔ کہ وسطی کرم سے تعلق رکھنے والی سٹھ سالہ خاتون جو کہ دل اور گردوں کی امراض میں بھی مبتلا تھی، پشاور میں انتقال کرگئی، جبکہ وسطی کرم ہی سے تعلق رکھنے والے پچاس سالہ عید محمد جو کہ کینسر کا مریض تھا، پشاور کے ہسپتال میں انتقال کرگیا ڈیڈ باڈی سے جب کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے تو ان کے کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آٓگیا، واقعات کے بعد فوت شدہ افراد کے قریبی رشتہ داروں کے نمونے حاصل کرکےٹیسٹ بھجوائے جا رہےہیں، ڈپتی کمشنر کے مطابق ضلع کرم میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چھبیس ہوگئی ہے، جو کہ ضلع کرم کے مختلف ہسپتالوں کےآیئسولیشن سنٹرز میں زیر علاج ہیں،کرم میں ابھی تک اپرکرم سے تعلق رکھنے والے ایک خاتون سمیت دو افراد کے کرونا کو شکست دیکر صحتیاب ہوگئے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments