Bilawal Bhutto Zardari, Imran Khan, and Maulana Fazlur Rehman seated together in a political discussion with party flags in the background.

28ویں آئینی ترمیم، کے پی گورنر راج اور نیا سیاسی اتحاد: پسِ پردہ گیم پلان کا گہرا تجزیہ

دی خیبر ٹائمز: خصوصی تجزیہ

پاکستان کا سیاسی افق ایک بار پھر نئی صف بندیوں اور پسِ پردہ ہلچل سے گرم ہو چکا ہے۔ بظاہر 28ویں آئینی ترمیم پر جاری بحث محض ایوانوں تک محدود دکھائی دیتی ہے، لیکن گہرائی میں جا کر دیکھا جائے تو یہ ترمیم ایک ایسے نئے سیاسی اتحاد کا بنیادی محرک بنتی جا رہی ہے جو آنے والے دنوں میں ملک کا سیاسی نقشہ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایک طرف جہاں حکومتی اتحاد آئینی ترامیم کو نافذ کرنے کیلئے پرعزم نظر آتا ہے، وہیں دوسری جانب روایتی حریفوں پاکستان تحریک انصاف (PTI) اور پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت اور رابطے اس بات کی علامت ہیں کہ سیاست میں کوئی بھی پوزیشن حرفِ آخر نہیں ہوتی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے وکلاء سے اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کے بعد یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ تحریکِ انصاف 28 ویں ترمیم کو صرف ایک قانونی چیلنج کے طور پر نہیں دیکھ رہی، بلکہ اسے ایک “سیاسی بارگیننگ ٹول” کے طور پر استعمال کرنے کی حکمتِ عملی بنا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کا مقصد اپنے اصول پر قائم رہتے ہوئے اس ترمیم کی مخالفت کرنا ہے، لیکن ساتھ ہی وہ ایوان کے اندر پیدا ہونے والے طاقت کے خلا سے زیادہ سے زیادہ سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتی ہے۔
پیپلز پارٹی کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آئینی ترامیم کے نتیجے میں صوبائی خودمختاری اور ممکنہ طور پر صوبوں کی تقسیم یا اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے عمل پر شدید تحفّظات رکھتی ہے۔ تاہم، پیپلز پارٹی اکیلے اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی حکومت کی ناراضی کا خطرہ مول لینے سے قاصر ہے۔
یہاں سب سے بڑا مسئلہ “باہمی عدمِ اعتماد” کا ہے، پیپلز پارٹی کو خوف ہے کہ اگر وہ 28ویں ترمیم کے خلاف کھڑی ہوتی ہے اور پی ٹی آئی بعد میں پیچھے ہٹ جاتی ہے، تو سیاسی طور پر پی پی پی تنہا رہ جائے گی۔
دوسری جانب، پی ٹی آئی بھی پیپلز پارٹی کے ماضی کے فیصلوں کے پیشِ نظر محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں جماعتیں اب ایک ایسے فارمولے پر کام کر رہی ہیں جہاں دونوں ایک دوسرے کا سہارا بن کر اس ترمیم کا راستہ روک سکیں۔

اس پوری ڈیل کا سب سے اہم اور حساس رُخ خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتِ حال سے جڑا ہے۔ 11 سے 14 دسمبر کے درمیان پارلیمنٹ میں خیبر پختونخوا میں نافذ گورنر راج کی مدت میں توسیع کا بل پیش کیا جانا ہے، اور یہی وہ نقطہ ہے جہاں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی (پی پی پی ) کی مشترکہ حکمتِ عملی سامنے آ سکتی ہے۔
اگر پی ٹی آئی 28ویں ترمیم کی مخالفت میں پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، تو پیپلز پارٹی کے اراکین گورنر راج کی توسیع کی ووٹنگ کے وقت ایوان سے غیر حاضر رہ سکتے ہیں۔
وفاقی حکومت کے پاس مطلوبہ عددی اکثریت (Numbers Game) پوری نہیں ہو سکے گی، جس کے نتیجے میں گورنر راج خود بخود ختم ہو جائے گا اور خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی بحالی کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔
مولانا فضل الرحمٰن: فریقین کے مابین “گارنٹر” کا کردار
چونکہ پی ٹی آئی اور پی پی پی براہِ راست ایک دوسرے کی ضمانت کو تسلیم کرنے سے کتراتی ہیں، اس لئے اس پورے مساوات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی اہمیت دوچند ہو جاتی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ پرانے اور استوار تعلقات ہیں، جبکہ حالیہ کچھ عرصے میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی بھی ایک دوسرے کے قریب آئی ہیں۔ اگر دونوں جماعتوں کو ایک پیج پر لانے اور ڈیل پر عمل درآمد کرانے کیلئے کسی تیسری قوت کی ضرورت پڑی، تو مولانا فضل الرحمٰن ہی وہ واحد شخصیت ہیں جو اس سیاسی تفہیم کے “گارنٹر” بن سکتے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے سیاسی حلقوں اور مقامی قیادت میں اس ممکنہ ڈیل پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے کو مل رہا ہے، وہ یہ کہ خیبر پختومنخوا میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کیلئے پیپلز پارٹی سے ہاتھ ملانا ایک سیاسی طور پر مشکل فیصلہ ہے، لیکن صوبے سے گورنر راج کا خاتمہ اور جمہوری سیٹ اپ کی بحالی ان کی پہلی ترجیح ہے۔
 عام عوام اور تجزیہ کار اسے محض ایوانوں کی طاقت کی جنگ قرار دے رہے ہیں، جہاں وفاق اور صوبوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کا براہِ راست اثر صوبے کے ترقیاتی کاموں اور امن و امان کی صورتِ حال پر پڑ رہا ہے۔ عوام کی اکثریت صوبے میں پائیدار سیاسی استحکام کی خواہاں ہے۔
آئندہ 15 سے 20 دن پاکستان کی وفاقی اور صوبائی سیاست کی سمت کا تعین کریں گے۔ اگر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) 28ویں ترمیم کے خلاف ایک ساتھ کھڑی ہو جاتی ہیں، تو یہ صرف ایک آئینی ترمیمی بل کا ناکام ہونا نہیں ہوگا، بلکہ یہ وفاق میں ایک نئے اور طاقتور اپوزیشن بلاک کی جنم بھومی ثابت ہو سکتا ہے، جو موجودہ حکومت کے وجود کیلئے شدید خطرات پیدا کر سکتا ہے۔

Executive Summary: The 28th Amendment & Emerging Opposition Alignment in Pakistan
* The 28th Amendment as a Bargaining Tool: Following consultations with his legal team, PTI founder Imran Khan is leveraging the proposed 28th Constitutional Amendment as a strategic bargaining mechanism to gain political leverage while maintaining opposition to the bill.
* PTI–PPP Behind-the-Scenes Alignment: Despite a history of deep-seated mistrust, PTI and the Pakistan Peoples Party (PPP) are exploring common ground against the amendment. PPP fears the dilution of provincial autonomy and division of Sindh, but seeks assurance that PTI will not back out if PPP opposes the ruling coalition.
* Quid Pro Quo on KP Governor’s Rule: A proposed “give-and-take” formula suggests that if PTI opposes the 28th Amendment alongside PPP, PPP members may abstain during the parliamentary vote (mid-December) on extending Governor’s Rule in Khyber Pakhtunkhwa. This would deny the federal government the required numbers, automatically restoring PTI’s provincial government in KP.
* Maulana Fazlur Rehman as the Key Guarantor: Given the mutual suspicion between PTI and PPP, JUI-F Chief Maulana Fazlur Rehman—who maintains strong ties with both parties and strongly opposes the amendment—is positioned as the essential mediator and guarantor to enforce any consensus.
* KP Leadership & Public Reaction: While aligning with PPP presents a political dilemma for KP’s local PTI leadership, ending Governor’s Rule remains their ultimate priority. Meanwhile, the public views the deadlock as an elite power struggle that risks worsening regional stability and governance.
* Strategic Implication: If PTI, PPP, and JUI-F solidify this alignment over the coming weeks, it could evolve beyond a single-issue vote into a formidable joint opposition alliance (resembling a new PDM-style coalition) capable of challenging the federal government.

Research The Khyber Times Desk: thekhybertimes@gmail.com