اسلام آباد: ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق اظہر عباس صدر اور طارق محمود جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے ہیں۔
محمد عثمان اور میاں طاہر نائب صدور، ریحان احمد اور ندیم جمال جوائنٹ سیکرٹریز، شہاب محمود فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔
کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں منعقدہ جنرل کونسل کے اجلاس میں زاہد مظہر، معصوم رضوی، محسن رضا، مبارک علی، کامران لاشاری، ہمایوں سلیم، خواجہ حسنین، محمد نوشاد اور رزاق سروہی کو ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے طور پر منتخب کیا گیا۔
کونسلنےپاکستانمیںآزادیصحافتکیبگڑتیہوئیصورتِحالاورمیڈیاپرپابندیاںلگانےکیلئےحکومتیوریاستیاختیاراتکےبڑھتےہوئےاستعمالپرشدیدتشویشکااظہارکیا۔ پیکا (PICA) کے بے جا استعمال اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا کے خلاف کارروائیوں پر تشویش ظاہر کی گئی۔
اجلاس میں بعض یوٹیوبرز کے غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے صحافت کی آڑ میں ذاتی یا سیاسی ایجنڈا قرار دیا گیا، تاہم واضح کیا گیا کہ چند افراد کی غلطیوں کو بنیاد بنا کر پورے میڈیا پر قدغن لگانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ایمنڈ کی جنرل کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں میڈیا کی مجموعی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد تنظیم کا باقاعدہ تفصیلی موقف جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی ملاحظہ کیجئے: سونے کی کان پر بیٹھے بھکاری: قرض ملا ہے، ڈھول بجاؤ




