لکی مروت دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ضلع لکی مروت کے علاقے ظریفوال سربند میں سکیورٹی فورسز اور مسلح شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ایک اہم کمانڈر شاکر بھی شامل ہے، جو علاقے تاجازئی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک کمانڈر شاکر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کو انتہائی مطلوب تھا اور اس کے خلاف پانچ مقدماتدرج تھے، جن میں خودکش حملوں میں سہولت کاری جیسے سنگین الزامات شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشن کا حصہ ہے، جس کا مقصد شدت پسند عناصر کی سرگرمیوں کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا ہے، جبکہ صورتحال کو مکمل طور پر قابو میں قرار دیا جا رہا ہے۔




