شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ) میرانشاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل ویلج کونسلرز نے متفقہ طور پر ضلعی انتظامیہ اور اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے، کہ ضلع بنوں سے اغوا کئے جانے والے خدی ویلج کونسلر ملک کمال شاہ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔ سب ڈویژن میرعلی خدی ویلج کونسل ٹو کے کونسلر ملک کمال شاہ 7 جون کو ضلع بنوں فلائنگ کوچ اڈہ سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے، شمالی وزیرستان کے آل ویلج کونسلرز نے پریس کانفرنس کےدوران مطالبہ کیا ہے، کہ ہم تنخواہ کے بغیر اور فنڈ نہ ہونے کے باوجود بھی عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ ویلج کونسلر عابد نے پریس کانفرنس کے موقع پر کہا ہے، کہ ایک طرف ہم عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دوسری طرف ہمیں ٹارگٹ اور اغوا کیا جاتا ہے۔ جے یو آئی کےمولانا احمدالدین نے کہا کہ ہم تمام وی سی چیئرمین اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ویلج کونسلر کمال شاہ کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔ اے این پی ضلعی رہنما شمالی وزیرستان ملک عطاء اللہ جان بابر نے کہا کہ کمال شاہ ایک عوام دوست خدمتگار انسان ہے، عیدالاضحٰی سے پہلے پہلے کمال شاہ کو بازیاب کرایا جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments