سلام آباد ( دی خیبر ٹائمز ) اپریل 9 – 2020
پاکستان نے افغانستان سے ISIS کے رہنماء اسلم فاروقی کی حوالگی کا مطالبہ کردیاہے، پاکستان دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر عائشہ فاروقی کے مطابق افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، اور پاکستان نے آئی ایس آئی ایس کے رہنماء اسلم فاروقی کی گرفتاری پر اپنے موقف سے آگاہ کیا، اور کہا کہ اسلم فاروقی کو پاکستان کے حوالے کیا جائے، افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی کے دوران دہشتگردی کے خاتمےکےلیےدونوں ممالک کے تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ پاکستان کو اسلم فاروقی گروپ کی کارووائیوں پر اپنی تشویش سے افغانستان کو آگاہ کرتا رہا ہے، اس گروپ کی سرگرمیاں پاکستان کے لیے نقصان دہ تھی۔ ڈاکٹر عائشہ فاروقی کے مطابق اسلم فاروقی افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں بدستور ملوث رہے ہیں،، پاکستان اسلم فاروقی سے تحقیقات کرنا چاہتا ہے، اسلم فاروقی کو افغان حکومت نے 5 اپریل کو گرفتار کیاہے۔
Load/Hide Comments