میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی کے نواحی گاؤں خدی کے ایک گھر میں گیس سلینڈر دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ خاتون سمیت 7 افراد جعلس کر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق شمالی وزیرستان کے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کرکے تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردئے، جہاں ان کی جانیں بچانے کیلئے ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، تاہم امکان یہی ہے، کہ سہولیات یا نرن سنٹر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں پشاوت منتقل کئے جانے کا امکان ہے، جس کیلئے بھی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، جاں حق ہونے والوں میں عاصم والد نورادات عمر 16 سال ہے، دو بچے جن کی عمریں 5 اور 7 سال ہیں ۔ زخمی ہونے والوں میں عواد شاہ ولد نورادات خان جن کی عمر 25 سال ہے، شافیاز والد نورادات خان عمر 18 سال ، جبکہ سکین اللہ اور نوشاد اللہ کے علاوہ ایک خاتون بھی شامل ہے۔
المناک واقعہ کے بعد پورے میرعلی میں کہرام مچ گیا ہے، کسی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتا ل میرعلی کا رُخ کرلیا، جبکہ کوئی خدی پہنچ گیا ہے، شمالی وزیرستان میں گیس سلنڈر سے ایسے واقعات بہت کم ہورہے ہیں۔
Load/Hide Comments