سیشن کورٹ پاراچنار نے بیس سالہ پرانے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 9 ملزمان کو بری کردیا سال 2000 میں اپر کرم کے علاقے کچکینہ میں دو مختلف واقعات میں دو افراد قتل ہوگئے تھے ، قبائلی اضلاع کے عدالتوں کے عدالتوں میں لوگوں کو تیزی سے انصاف ملنا شروع ہوگیا
پشاور ہائی کورٹ کے وکیل محبت خان بنگش ایڈووکیٹ کے مطابق ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج سلطان حسین نے اپر کرم کے علاقے کچکینہ میں قتل کے دو واقعات کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور قتل کے الزام میں گرفتار نو افراد کو بری کردیا اور انہیں جیل سے رہا کردیا محبت خان بنگش ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اس کیس میں پانچ چھ بار جرگے ہوئے ہائی کورٹ ٹریبونل اور کمشنر کیساتھ پیشیاں ہوئیں اور آج عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار ملزمان کو ناکافی ثبوتوں کی بناء پر بری کردیا محبت خان بنگش ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں عدالتوں کے قیام کے بعد تیزی سے کیسز کو عدالتوں میں نمٹایا جارہا ہے اور اب اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو انصاف مل رہا ہے
