صوبائی وزیر برائے محکمہ ریلیف، بخالی و آباد کاری خیبرپختونخوا محمد اقبال وزیر نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں قائم ایمرجنسی ریسکیو سروس ( ریسکیو1122) کے سٹیشن کا ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان اور تحصیلدار غنی وزیر کے ہمراہ ریسکیو 1122 سٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج امجد علی داوڑ نے وفد کو خوش آمدید کہا اور ریسکیو 1122 کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ دورے کے موقع پر مہمان گرامی نے مختلف ایمرجنسیز میں استعمال ہونے والے آلات ، ایمبولینس اور فائر وہیکلز کا معائنہ کیا اور عوامی رابطے کے لئے استعمال ہونے والے کنٹرول روم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹرخطیراحمد کی قیادت میں ریسکیو 1122 نے قلیل وقت میں عوام الناس کو بروقت اور بہترین خدمات فراہم کیں اور لاکھوں افراد کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا اور ریسکیو1122 کی بہترین کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا دائرہ کار صوبے بھر تک پھیلا یا، ریسکیو 1122 کو تمام تر وسائل بھی فراہم کئے جارہے ہیں، کیونکہ ریسکیو 1122 کا براہ راست تعلق عوام الناس کے ساتھ ہے اور یہ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کے لئے پہنچ جاتے ہیں۔ صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر نے کہا کہ ریسکیو 1122 صوبے بھر میں خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے اور ایک مربوط اور منظم طریقے سے ایمرجنسی کے ساتھ ساتھ اس کے تدارک کے لئے بھی کام کررہاہے، ریسکیو 1122 کا ادارہ شب و روز عوام الناس کو خدمات فراہم کرنے کے لئے موجود ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments