جنوبی وزیرستان ( دی خیبر ٹائمز خصوصی رپورٹ ) کرونا وائرس کے خطرات کے باجود جنوبی وزیرستان وانا سٹوڈنٹس یونین کا علاقہ سپین میں 4G,3G کھولنے اور سپین میں نیا ٹاور لگانے کے حوالے سے ایک بڑا احتجاجی جلسہ کیا جبکہ ایک ریلی بھی نکالی،ریلی کے شرکاء نء بینرز اٹھارکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے۔جلسہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر آمان اللہ وزیر نے اپنے کارکنوں سمیت شرکت کی۔اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سٹوڈنٹس یونین کے ممبرز فرمان اختر وزیر،اعجاز وزیر،حزیف وزیر،پی ایس ایف رہنماء شبیر وزیر، گل زمان وزیر اور الخدمت سکول سپین پرنسپل زین اللہ وزیرودیگر نے کہا کہ طلباء یونیورسٹیوں کی آن لائن کلاسز لینے سے محروم ہیں اس لئے حکومت وقت کو چاہئے کہ جلد ازجلد ہمارے لئے تھری جی اور فورجی کھولنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔مقررین نے کہا کہ پورے پاکستان مین طلباء کیلئے آن لائن کلاسز لینے کی سہولت میسر ہے لیکن صرف واحد بدقسمت خطہ ایکس فاٹا اور باالخصوص جنوبی وزیرستان ہے جہاں طلباء کیلئے نیٹ کی سہولت میسر نہیں جس سے ایک طرف ہماری سٹوڈنٹس کے قیمتی وقت ضائع ہورہے ہیں جبکہ دوسری طرف پیسے بھی خرچ ہورہے ہیں لہذا اعلیٰ حکام ہماری حال پر رحم کھاکر مذکورہ سہولت کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تھری جی اور فورجی کی سہولت دینے تک وانا کے مختلف علاقوں میں احتجاجی جلسے اور مظاہرے جاری رکھیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments