پشاور(خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے پولیو ٹائپ 2 کے مزید 6 کیس رپورٹ کرلئے گئے جس سے صوبے میں ٹائپ 2 پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 36 اور ملک بھر میں 40 ہوگئی۔ پولیوایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق لکی مروت سے تین، خیبر، لوئر دیر اور نوشہرہ سے ایک ایک کیس رپورٹ کئے گئے ہیں۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے بھی ٹائپ 2 کا ایک رپورٹ کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ ٹائپ 2 کیس خیبر سے 15، پشاور سے چار، باجوڑ سے تین، نوشہرہ سے چار، لکی مروت سے پانچ، بنوں اور دیر لوئر سے دودو جبکہ مردان سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments