پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت کا محکمہ جنگلات میں صوبے کے 20 ہزار بے روزگار افراد کو تین ماہ کے لیے بھرتی کرنے کا عمل جاری ہے ، تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ جنگلات میں 20 ہزار بے روزگار افراد کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ، وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ نے خیبر ٹائمز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اور ضم شدہ اضلاع سے 20 ہزار بے روزگار افراد کو بھرتی کرنے کا عمل زور و شور سے جاری ہے ، ان بے روزگار افراد کو تین ماہ کے لیے بھرتی کیا جا رہا ہے ، روزانہ کی بنیاد پر ان 20 ہزار افراد کو پانچ سو روپے دیئے جائیں گے ، وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ کے مطابق سونامی بلین ٹری منصوبے کے تحت ان بے روزگار افراد کو بھرتی کرکے پودے لگانے کا عمل جاری رہے گا
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments