کرونا جراثیم کے غلط انفارمیشن دینے والے ہسپتالوں کے خلاف کارروائی کیلئے وکلاء سے رابطے شروع

پشاور( دی خیبر ٹائمز کورٹس ڈیسک)کرونا وائرس کے نیگٹیو کیسز قرار دینے والے مریضوں کے رشتہ داروں نے وکلاء سے رابطے شروع کردئیے ہیں تاکہ ہسپتالوں کے خلاف عدالتوں میں کیسز کرسکیں .ذرائع کے مطابق پشاور سمیت متعدد علاقوں کے مریضوں کو فوتگی کے بعد یہ کہہ کر نماز جنازہ نہیں کرنے دیا گیا کہ ان میں کرونا وائرس ہے اور اسی بنیاد پر لوگوں نے ان کے جنازوں میں شرکت نہیں کی تھی تاہم بعد میں نیگیٹیو رزلٹ آنے پر مرنے والے کے رشتہ دار پریشان ہوگئے کہ ان کے ساتھ زیادتی کی گئی اور جھوٹے کرونا کیس کی وجہ سے ان رشتہ داروں کے جنازے بھی نہیں ہوئے اور انہیں مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے متعدد افراد نے پشاور ہائیکورٹ کے سینئر وکلاء سے رابطے شروع کردئیے ہیں تاکہ وہ ہسپتال اور ان کی انتظامیہ کے خلاف کیسز کرسکیں کہ کس طرح ان کے رشتہ داروں کو کرونا کا ظاہر کرکے دفنا دیا گیا حالانکہ وہ کرونا کا شکار نہیں تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں