کراچی (دی خیبر ٹائمز بزنس ڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایس او پیز 14اپریل سے 19اپریل تک کے لیے جاری کیے گئے ہیں سی اے اے کی طرف سے جاری ایس او پیز میں کرونا کے تدارک اور حفاظت کے ضوابط طے کیے گئے یہ تمام ایس او پیز جہاز کے عملے اور گرانڈ اسٹاف کے لیے ہیں۔ دریں اثنا چارٹر اور پرائیویٹ طیاروں کے حوالے سے بھی ایس او پیز جاری ہوئے ہیں جو پرائیویٹ طیاروں کی بین الاقوامی پروازوں پر لاگوہوں گے۔مسافروں کے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی فضائی کمپنی کی ذمہ داری ہوگی۔رپورٹ کے مطابق پرواز کی پاکستان آمد یا روانگی سی اے اے کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نجی وپرائیویٹ طیارہ کمپنی کو پاکستان آمد پر سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔ جہاز میں پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمنٹ کا ضروری ذخیرہ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments