پشاور ( دی خیبرپختونخوا ٹائمز کرائمز ڈیسک ) نوشہرہ کے علاقےاضاخیل پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ دی، داو پر لگی لاکھوں کی رقم اور الات قمار بازی قبضہ میں لیکر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 12 ملزمان گرفتارکرلئے گئےہیں، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ خٹکلے تھانہ اضاخیل کی حدود میں ایک بھٹک میں جواء بازی کی محفل کی جاتی ہے، اطلاع کو مصدقہ جان کرASP کینٹ بلال احمد اور طیب جان DSP پبی کی سربراہی میں الطاف حسین SHO اضاخیل اور عنایت علی امجد SHO کینٹ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر کاروائی کے احکامات جاری کئے، جنہوں نے فوری طور پر پولیس نفری کو ہمراہ لیکر متعلقہ بھٹک پے کامیاب چھاپہ لگایا، ملزمان حمزہ ولد ریاض گل,مرسلین ولد گلاب گل ساکنان خٹکلے ،صالح محمد ولد مظہر بڈھ بیر پشاور،اخترعلی ولد ثمین،قمر علی ولد رامداد،اختر نوازولد رازر خان،شمشاد گل ولد شیراز گل ساکنان صالح خانہ ،گل ولی دلاسہ ساکن کابل ریور،رحمداد خان ولد وزیر گل ساکن جلوزئی،حجم محمد ولد کریم ساکن زڑہ میانہ ،عثمان اللہ ولد رحیم اللہ ساکن شیرین کوٹھے اور مراد ولد محمد خان ساکن خویشگی گرفتار، داو پر 06 لاکھ 47 ہزار کی رقم ,الات قمار بازی اور تین موٹر کاریں قبضہ پولیس کرکے ملزمان کو تھانہ اضاخیل منتقل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments