جے یو آئی کےسابق رکن صوبائی اسمبلی مفتی کفایت اللہ ایک بار پھر گرفتار

پشاور ( دی خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) ہزارہ ڈویژن میں شنکیاری پولیس نے تین مقدمات میں مطلوب جمعیت علماء اسلام (ف) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی کو گرفتار کر لیا، شنکیاری پولیس نے مفتی کفایت اللہ کو معروف عالم دین مولانا شاہ عبد العزیز کی نماز جنازہ کے بعد گھر واپس جاتے ہوئے خاکی کے مقام پر گرفتار کیا، مفتی کفایت اللہ کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی، اشتعال انگیز تقاریر اور ان پر پہلے سے درج تین مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے، صوبائی مشیر اطلاعات نے بھی انکی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، مفتی کفایت اللہ کو ٹی وی ٹاک شوز اور اشتعال انگیز تقاریر پر اس سے قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا .

اپنا تبصرہ بھیجیں