پشاور( دی خیبر ٹائمز ڈیسک )پشاورسمیت صوبے بھر میں لاک ڈائون کے باعث چشمہ سازی کی دکانیں بند ہونے سے کمزور نظر کے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عینک ٹوٹنے کے باعث بعض شہریوں نے دور کے جبکہ بعض شہریوں نے نزدیک کے چشمے لگانا شروع کردیئے ہیں جس سے مزید نظر کمزور ہونے کے امکانات ہیں عینک ٹوٹ جانے کے باعث معمر افراد ، بچوں نے مطالعہ بھی بند کردیا ہے نظر کے چشمے ٹوٹ جانے کی وجہ سے ان کی مرمت کرنے یا نئی عینک بنانے والا کوئی نہیں ہے چشمہ ٹوٹ جانے کے سبب شہریوں کو روز مرہ زندگی کے کام کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے افراد چشمہ کا استعمال کرتے ہیں کئی ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرا میڈیکل ، پولیس ، انتظامیہ کے افسران اور اہلکاروں کی نظر کی چشمیں بھی ٹوٹ چکے ہیں جس کی وجہ سے ان کو اپنے شعبوں میں کام کرنے میں شدیددشواری کا سامنا کرنا پڑ رہاہے خیبر بازار ، پشاور کینٹ ، قصہ خوانی ، بازار دلگراں ، سمیت دیگر مقامات پر عینک ٹھیک کرنے ، نئی عینک فروخت کرنے والے تاجروں نے دکانیں موجود ہیں تاہم لاک ڈائون کے باعث یہ دکانیں بدستور بند ہیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments