خیبر ٹیچنگ ہسپتال نےکورونا کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

پشاور( دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) خیبر ٹیچننگ ہسپتال نے22فروری 2020کو پہلا کورونا کامریض داخل کیا اور اب تک 102 مریضوں کے ٹیسٹ کے نمونے لئے جا چکے ہیں۔ جن میں اب تک 14 مثبت اور باقی منفی نتائج تھے۔ اسی طرح 49 مریض ہسپتال میں داخل کیے گئے جوکامیابی سے صحت یاب ہو کر فارغ کر دیے گئے۔جبکہ 1 مریض شہید ہو چکا ہے۔اسکے علاوہ 53مریضوں کا بطور او۔پی۔ڈی کامیاب علاج کر ایاگیا۔ ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے کے بورڈ آف گورنر نے پہلے سے ہسپتال میجمنٹ۔ کو ہسپتال میں کام کرنے والے عملے اور مریضوں کو ہر قسم کی سہولیات مہیاء کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ٹرائیج میں کام کرنے والے عملے، آئسولیشن یونٹ کے مریضوں اور عملے کو اورآئسولیشن پرائیوٹ کمروں میں داخل مریضوں کو ہرقسم کا تعاون اور خصوصی خیال رکھنے کے لئے احکامات صادر کیے ہیں۔ہسپتال انتظامیہ نے20پرائیوٹ کمرے پہلے ہی بطور آئسولیشن(قرنطینہ) خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے سٹاف کے لئے مختص کیں ہیں۔17 بستروں پر مشتمل طبی آلات سے لیس آئسولیشن یونٹ کورونا کے داخل مریضوں کے لئے فعال ہے۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے مزید 46 بستروں پر مشتمل یونٹ کوبھی مختص کیا گیا ہے۔ تمام بنیادی ضروریات جیسے ناشتہ، دوپہر کا کھانا، شام کی چائے اور رات کا کھانا آئسولیشن یونٹ میں داخل کورونا مریضوں اور وہاں کام کرنے والے سٹاف، پرائیوٹ روم آئسولیشن میں داخل مریض اور ٹرائیج میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے عملے کو ہسپتال کے فنڈ سے فراہم کیا جا رہا ہے۔خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں پہلے سے 6 شعبہ جات میں او۔پی۔ڈی کی سہولیات میسر ہیں۔ تمام یونٹوں کے انچارج روزانہ کے بنیاد پر ان سہولیات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔خیبر ٹیچنگ ہسپتال کوڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسسز ، PDMA پراونشل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن خیبر پختونخواہ سے PPEsکیٹس اور طبی آلات وغیر ہ وقتاً فاوقتاً ضرورت کے مطابق مہیاء کر رہے ہیں۔ ہنگامی حالات نافذ ہونے کے باعث ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ظفر آفریدی اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عامر اظہر بذاتِ خود ہسپتال کے تمام امور کی 24گھنٹے نگرانی کر رہے ہیں۔ ہسپتال کے نوجوان منیجریل سٹاف (ٹیم کے ٹی ایچ) ہمہ وقت بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں