باچا خان ائیرپورٹ پر تھرمل سکینر آج نصب ہوگا

پشاور( دی خیبر ٹائمز ڈیسک )باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو کھولنے کے فیصلے کے پیش نظر مسافروں کی مکمل طبی جانچ کے لئے جدید خودکار تھرمل سکینر نصب کرنے کا سلسلہ آج سے شروع ہو جائیگا ۔چترال ائیر پورٹ کو فوری طور پرکھولنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہلے سے ہی جدید ترین تھرمل سکینرز نصب کیا گیا تھا جبکہ اب دوسرے مرحلے میں جدید ترین سکینرز نصب کئے جائینگے ۔ ڈومسٹیک ڈیپارچر اور آرائیول لائونج میں سکینر نصب ہو نگے ۔ اندرون ملک جانے والے اور باہر سے آنے والے مسافروں کے جدید خود کار تھرمل سکینر کے ذریعے جانچ پڑتال ہو گی ۔ چترال ائیرپورٹ کو تاحال کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا گیاہے تاہم باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو کھولنے کے فیصلے کے پیش نظر ائیر پورٹ کے ڈومسٹیک ڈیپارچر لاونج ارو انٹرنیشنل لاونج میں خود کار جدید تھرمل سکینر نصب کرنے کا عمل آج سے شروع کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں