پشاور ( دی خیبر ٹائمز انٹرنیشنل ڈیسک ) سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کو واپس بھجوانے کا بندوبست کرلیا، خصوصی پروازوں سے پاکستانی مسافروں کو واپس وطن بھجوایا جائے گا۔
عمرہ زائرین کے علاوہ پاکستانی شہریوں کے اخراجات مسافر خود برداشت کریں گے،13 اپریل کو سعودی ائیر لائن کی پہلی پرواز ایس وی 3734 کے ذریعے عمرہ زائرین کی لاہور روانہ ہوگی۔
اسی طرح 14 اپریل کو سعودی ائیر لائن کی دوسری پرواز ایس وی 3708 عمرہ زائرین کو لیکر کراچی روانہ ہوگی،14 اپریل کو کراچی کیلئے ایک اور سعودی پرواز ایس وی 3700 صبح ساڑھے دس بجے روانہ ہوگی۔
15 اپریل کو پرواز ایس وی 3734 صبح گیارہ بجے لاہور کیلئے روانہ ہوگی، عمرہ زائرین کو پروازوں سے پہلے جدہ میں منتخب ہوٹلوں میں پہنچانے کی تمام تر ذمہ داری ٹریول کمپنیوں کی ہو گی اور زائرین کو بروقت ہوٹلوں میں نہ پہنچانے کی صورت میں تمام تر اخراجات کمپنیوں کو برداشت کرنا ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ائرلائن نے خصوصی پروازوں کی اجازت کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو درخواست دی ہوئی ہے اور سی اے اے کی جانب سے اجازت ملتے ہی خصوصی پرواز یں شیڈول کے مطابق آپریٹ کی جائیں گی۔
Load/Hide Comments