جنوبی وزیرستان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک) جنوبی وزیرستان سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی مولانا
حافظ عصام الدین قریشی نے کہاہے، کہ کرونا وائرس کےمستحقین کیلئے حکومت کی جانب سے قائم کردہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں جنوبی وزیرستان کے محسود اور وزیرقبائل کو مکمل طور پر نظر انداز کرنا سراسر ظلم اور ناانصافی ہے، مولانا صاحب نے اپنے سول انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام سےمطالبہ کیاہے، کہ خدا راہ جنوبی وزیرستان کے مظلوم غریب لاچار عوام کے حال پہ رحم کریں، اور احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں انہیں شامل کیاجائے، انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہاہے، کہ وزیراعلیٰ نے ان کے اپنے حلقے میں 99 ہزار لوگ اہل قرار دئے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا کے نئے اضلاع میں سب سے ذیادہ محروم اور پسماندہ رکھے جانے والے علاقہ جنوبی وزیرستان میں صرف 40 افراد کو اس امدادی پروگرام کیلئے مناسب قرار دینا بدنیتی نہیں تو اور کیا ہے؟ انہوں نے انصاف کے دعویداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھایا ہے، اور کہاہے، کہ وزیر اعلیٰ انصاف کے تقاضے پورے کریں، ورنہ انصاف کے دعوے نہ کریں،
Load/Hide Comments