پشاور ، مجلس علماء حیات آباد نے حیات آباد کے تمام مساجد میں سادہ مختصر تراویح پڑھانے کا فیصلہ کر لیا

پشاور (دی خیبر ٹائمز سٹی ڈیسک ) حیات آباد کے تمام مساجد کے آئمہ کا اجلاس جمعیت علمائے اسلام صوبائی رہنما اور مجلس علمائے حیات آباد کے صدر مولانا رفیع اللہ قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں حیات آباد کے تمام آئمہ وخطبا نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی وجہ سے تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے،حکومت و علماء کرام کے مابین کئے گئے معاہدہ کو عملی جامہ پہنانے اور اژدہام سے بچنے کی خاطر اس رمضان المبارک میں چھوٹی سورتوں پر مشتمل سادہ صلوة تراویح ادا کیجائی گی-تمام لوگ ماسک پہن کر مسجد آئیں- تمام بوڑھے،بچے،عمر رسیدہ حضرات کو ہدایت کی گئی کہ وہ گھروں پر ہی پنج وقتہ نماز اور صلوة تراویح ادا کرنے کا اہتمام کریں-

اپنا تبصرہ بھیجیں