انصاف کے دعویدار پولیس رویئوں سے نالاں ۔۔۔ اب احتجاج اور عدالت کا رخ کرینگے ۔ ۔۔

پشاور( دی خیبر ٹائمز جنرل ڈیسک ) بنوں کے علاقے بسیہ خیل کے رہائشی خالد نواز نے انصاف کی عدم فراہمی کی بناء پر عدالت جانے کا اعلان کیا اور انصاف کی فراہمی تک پرامن تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا پشاور پریس کلب میں بنوں کے رہائشی خالد نواز نے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس علاقے میں امن قائم کرتی ہے مگر افسو س کہ ہمارے تھانے کی پولیس نے ملی بھگت کی وجہ سے ہمارا جینا محال کردیا ہے۔ ہم پرامن اور شریف گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ الطاف نامی شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ آپ کے بھائی کے ساتھ میرا کاروباری لین دین کا تنازعہ ہے چونکہ اس وقت میرابھائی دوبئی میں ہے لیکن الطاف نامی شخص اس کا بدلہ ہم سے لینا چاہتا ہیں اور مختلف طریقے سے اذیت دے رہا ہے اُنہوں نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اس کے ساتھ ملی ہوئی ہے اس کا ساتھ دے رہی ہے اور پولیس کے ذریعے ہم سے انتقام لے رہا ہے اُنہوں نے کہاکہ پولیس ہماری فریاد نہیں سن رہی ہے اور نہ ہی میری رپورٹ درج کررہی ہے اُنہوں نے کہاکہ پرسوں بھی الطاف نامی شخص نے پولیس کی موجودگی میں ہم پر فائرنگ کی تھی اس کے خلاف جب ہم تھانے گئے تو وہاں پر پولیس ایف آئی آر درج نہیں کرتی تھی اور اس کے برعکس میرے ماموں کو حبس بے جامیں رکھا کیا گیا اُنہوں نے کہاکہ ہم اپنے گھر پر تعمیراتی کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن الطاف نامی شخص ہمیں کام کرنے نہیں دے رہا ہے اور پولیس کے ذریعے ہمیں ڈرارہاہے، اس نے ہم پردفعہ324کی جھوٹی ایف آئی درج کی ہیں۔ اُنہوں نے آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ,ڈی آئی جی بنوں ریجن عبدالغفور آفریدی اور ڈی پی او یاسر آفریدی سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیابصورت دیگر عدالتی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوجائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں