ضلع کرم سمیت قبائلی اضلاع میں ٹورازم پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے، صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں مختلف محکموں کے سربراہان کے بریفنگ اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبایی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع مختلف خصوصا ضلع کرم سمیت مختلف قسم کے مسائیل کا شکار ہیں ان مسائیل کے حل کیلے ہر شعبے میں اقدامات اٹھائی جارہی ہیں
افغانستان کے ساتھ تجارتی عمل کو مزید فعال بنانے کا ذکر کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ اس حوالے سے مختلف اقدامات جاری ہیں جس سے تجارت بڑھانے کے ساتھ وسطی اشیاء تک رسائی بھی حاصل ہوگی
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار میں آکسیجن پلانٹ لگانے اور سٹاف کی کمی سمیت مختلف مسایل کے حل کیلے اقدامات اٹھایے جارہے ہیں اور ضلع کرم میں بجلی کے لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے مسلے پر قابو پانے کیلے ھنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ تعلیم صحت لائیو سٹاک ڈیری اینڈ ڈیلوپمنٹ کے شعبوں میں مسایل تیزی سے حل کیے جارہے ہیں
صحافیوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہویے صوبایی وزیر نے کہا کہ ضلع کرم سمیت ضم اضلاع میں گیس کی سپلایی یقینی بنانے کیلے منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ عوام کو سہولت کے ساتھ جنگلات کی کٹایی کا سلسلہ بند کیا جا سکے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت کے ساتھ بھی بات چیت جارہی ہے اور دس سال تک قبایلی اضلاع کو سالانہ ایک ارب روپے خصوصی ترقیاتی پیکج دینے کا عمل جاری ہے جس سے قبایلی اضلاع کی پسماندگی دور ہوجائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں