قبائلی ضلع کرم میں درجنوں عمائدین کا پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاراچنار کے طوری ہاؤس میں گرینڈ شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کرم کے تینوں ڈویژنوں اپر لوئر اور سنٹرل کرم سے بڑی تعداد میں قبائلی سرداروں اور جوانوں نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری نے نئے شامل ہونے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں پیپلز پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے سابق امیدوار برائے این اے 46 ملک عبدالغفار خان چمکنی ، ملک کندانی خان ، ملک رشید زمان بوشہرہ ، ملک فضل خالق ، ایوب مینگل ، رفیع اللہ چمکنی اور دیگر نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی حکومت سے تنگ آکر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں پی ٹی آئی حکومت سے انہیں بہت سے امیدیں وابستہ تھے مگر انہیں سوائے مایوسی کے کچھ نہیں ملا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی امن کی علامت ہے اور قبائلی عوام کیلئے نجات کا واحد راستہ پیپلز پارٹی ہی ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور عمران خان ملک میں قادیانیت اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے راہ ہموار کررہا ہے تقریب سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری ، ضلعی صدر جلال بنگش ، سینئر وائس پریزیڈنٹ حاجی جمیل طوری ، جنرل سیکٹری مسلم حسین ، سینئر رہنما ڈاکٹر عارف طوری ، ممتاز بھائی ، عنایت حسین طوری ، ملک نیاز محمد اور دیگر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو خوش آئیند قرار دیا اور کہا کہ نہ صرف قبائلی اضلاع بلکہ پورے پاکستان کے عوام موجودہ حکومت کی ناکام حکمت عملی کے باعث دلبرداشتہ ہوچکے ہیں اور ان کیلئے پیپلز پارٹی ہی نجات کی کشتی بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی طوفان نے غریب عوام کی منہ سے نوالہ چھین لیا ہے اور عوام فاقوں سے تنگ آکر خودکشیاں کرر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت کے تمام دعوے جھوٹ پر مبنی تھے پچاس لاکھ گھر بنانے ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے لوگوں کو بے گھر اور بے روزگار کردیا گیا انہوں نے کہا کہ حکومت کرنا عمران خان کی بس کی بات نہیں کپتان اپنا کرکٹ کھیلیں انہوں نے این اے 45 میں منیر اورکزئی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر جلد از جلد الیکشن کرانے کا بھی مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیام سے موجودہ حکومت کی نیندیں اڑ گئی ہے اور وہ بری طرح سے خواس باختہ ہوچکی ہے انشاء اللہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا دور ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں