پشاور کے چڑیا گھر میں زرافہ ہلاک ہوگیا

پشاور (دی خیبر ٹائمز جنرل ڈیسک) پشاور چڑیا گھر میں زرافہ ہلاک ہوگیا۔ چڑیا گھر ذرائع کے مطابق زرافہ افریقہ سے دو سال پہلے پشاور چڑیا گھر لایا گیا تھا، زرافہ کی عمر تین سال تھی۔ چڑیا گھر حکام کے مطابق
زرافہ ڈائریا کے مرض میں مبتلا ہونے کے سبب جانبر نہ ہوسکا اور اس کی موت واقع ہوگئی، حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زرافہ کا علاج معالجہ کیا گیا لیکن اس کی بیماری بڑھ چکی تھی۔ یاد رہے کہ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب پشاور کے چڑیا گھر میں اس سے قبل بھی قیمتی جانوروں کی موت واقع ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں