پشاور (احسان داوڑ) شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ڈاکٹر ضیاء داوڑ کو سعودی وزارت صحت کی جانب سے کویڈ 19کے دوران بہترین خدمات پر “کیپٹن اف کرونا ٹیم” ایوارڈ دیا گیا جو کسی پاکستانی ڈاکٹر کو دیا جانے والا سعودی حکومت کی طرف سے پہلا ایوارڈ ہے۔ڈاکٹر ضیاء اللہ داوڑ جس نے خیبر میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی اور اغاخان میڈیکل یونیورسٹی سے صحت عامہ میں سپشلائیزیشن کی جس کے بعد وہ کچھ عرصہ ٹی بی کنٹرول کے خیبر پختونخواہ میں انچارج رہے۔ وہ کئی سال سے سعودی عرب میں پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کورونا کی وبا پھیلنے کے اغاز ہی میں ڈاکٹر ضیاء نے سعودی عرب میں سب سے پہلا قرنطینہ مرکز قائم کیا جس کو پورے سعودی عرب میں اپنایا گیا۔ ڈاکٹر ضیاء نے ٹیلی فون پر مشرق کو بتایا کہ میرا مقصد کوئی ایوارڈ یا تعریفی سند حاصل کرنا نہیں تھا بلکہ میرے سامنے انسانیت کی خدمت تھی۔انہوں نے ایوارڈ کے بارے میں کہا کہ مذکورہ ایوارڈ صرف میرے لئے نہیں بلکہ میری کمیونٹی اور پورے پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے کیونکہ سعودی عرب میں ڈاکٹر ضیاء کو نہیں بلکہ ایک پاکستانی ڈاکٹر کو پہچانا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ضیاء نے کہا کہ موقع ملے تو اپنے علاقے وزیرستان کیلئے بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے کئی ایک منصوبے لانے کا پروگرام ہے تاکہ وہا ں پر لوگوں کو صحت کے بارے میں آگہی اور سہولیات مہیا کئے جا سکے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments