لکی مروت (دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) ڈی پی او لکی مروت عبدالروف بابر قیصرانی نے متعدد بااثر افراد پر تھانوں کے دروازے بند کر دئیے، ضلع بھر کے تمام تھانوں کے باہر بینرز پرمخصوص افراد کے نام لکھوا دئیے گئے، فہرست میں شامل افراد پر تھانوں میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے، ممنوعہ افراد میں پی ٹی آئی کے رہنما اور کئی سابق کو نسلرز بھی شامل ہیں، ممنوعہ بااثر افراد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ لوگوں سے پولیس کے نام پر پیسے لیتے ہیں اور جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرتے ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق ممنوعہ افراد کی فہرست میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments