کرونا کے باعث فنکار پریشان ، لاک ڈائون نے فنکاروں کو ذہنی و مالی طور پر یشان کردیا ، زرداد بلبل

پشاور(دی خیبر ٹائمز شوبز ڈیسک )پشتو ڈراموں اور فلموں کے مشہور اداکارہ زرداد بلبل نے کہاہے کہ کرونا کے باعث سب سے زیادہ فنکار متاثر ہوگئے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ، لاک ڈائون کے باعث فنکار گھروں میں بیٹھ کر رہ گئے ہیں اور نہ تو ہی کسی این جی او نے فنکاروں کی مدد کی اور نہ ہی حکومت نے ان سے پوچھا ہے کہ انہیں لاک ڈائون کے باعث کیا مسائل درپیش ہیں ، اپنے ایک انٹرویو میں اداکارزرداد بلبل نے کہا کہ موجودہ دور میں ہرکوئی امداد دیکر تصویر نکالتا ہے اور فنکار شرم کے بارے امداد میں کھڑے نہیں ہوسکتے کہ کل کلاں بدنامی زیادہ ہوگی انہوں نے حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت دئیے جانیوالے امداد کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب یہ کوئی بات نہیں کہ جن کے پاسپورٹ ہونگے انہیں امداد نہیں دی جائیگی فنکار تو سفید پوش طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور مجبوری میں انہوں نے قرضے لیکر پاسپورٹ بنائے اب لاک ڈائون کے باعث نہ تو کوئی سرگرمیاں ہیں اور نہ ہی کئی امداد ان حالات میں فنکار برادری کیا کرے گی یہ وہ سوال ہے جو عوام کے ووٹوں سے لیکرآنیوالے موجودہ حکومت کو خود سے کرنیکی ضرورت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں