شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ، یوتھ آف وزیرستان کا رکن قتل

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) مقامی انتظامیہ اور پولیس کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام میرعلی بازار میں یوتھ اف وزیرستان کے سرگرم کارکن اور نوجوان سیاسی رہنماء اظہر الدین ولد سالار الدین ساکن بڑوخیل گاؤں تحصیل میرعلی کو نامعلوم مسلح نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت گولیاں مارکر قتل کردیا جب وہ سودا سلف لینے میں مصروف تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق مقتول کو سر میں متعدد گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا، بعد میں پولیس نے اس کی لاش کو میرعلی ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے لے گیا اور نامعلوم حملہ اوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ یوتھ اف وزیر ستان کے ذرائع نے احتجاج کا عندیہ بھی دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں