پشاور ( دی خیبر ٹائمز خصوصی رپورٹ یاسر حسین سے ) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی ملاقات میں خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی آگاہ کیا وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کرنے کا وزیراعلی کو گرین سگنل دے دیا ، اس دوران وزیراعلی محمود خان نے موجودہ کابینہ ارکان کی کارکردگی رپورٹ بھی وزیراعظم عمران خان کو پیش کی ، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ محمود خان کو کہا کہ جو وزیر مشیر ٹھیک طریقے سے کام نہیں کر رہا اسے فوری منصب سے ہٹایا جائے ، اس دوران بیوروکریسی میں بھی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سے فاٹا کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فاٹا میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کے ساتھ ساتھ فاٹا میں ہنگامی بنیادوں پر دورے کرنے کی بھی ہدایت کی ، سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی محمود خان نے کچھ ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کو گروپ بندی کی بھی شکایت کی ، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ڈپٹی اسپیکر محمود جان بھی اسلام آباد میں ہیں جنہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے الگ الگ ملاقات بھی کی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں ۔
“خیبرپختونخوا میں بڑی تبدیلیاں متوقع ، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی کو گرین سگنل دے دیا” ایک تبصرہ