پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)ینگ ڈاکٹرز خیبر پختونخوا کے صدر کے بعد جنرل سیکرٹری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے. ایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹری ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی کے بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ ریڈیالوجی سے وابستہ ہیں.طبیعت خراب ہونے پر ٹیسٹ کروایا تو بتایا جارہا ہے کہ ٹیسٹ رپورٹ میں کورونا کی تصدیق کی گئی ہے. ڈاکٹر اسفند گھر پر سیلف آئسولیشن میں چلے گئے ہیں. اس سے قبل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر رضوان کنڈی بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں.
جبکہ ایسوسی ایشن کے سنٹرل ترجمان ڈاکٹر فہیم محسود بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں. بتایا جارہا ہے کہ ایسوسی ایشن کے 9 سنٹرل کابینہ کے تمام اراکین کے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں. جس میں باقی اراکین کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں.