جنوبی وزہرستان میں نافرمان بیٹوں نے مل کر ماں کو قتل کردیا، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 3 افرادکا قتل،ایک زخمی

وانا ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں تین افراد جان بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے، ،مقامی انتظامیہ اور پولیس فورس کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، عوام اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے،
پولیس ذرائع کے مطابق قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل اعظم ورسک میں غیرت کی نام پر دن دہاڑے خیال گل نے فائرنگ کر کے عمرخان اور یوسف نامی نوجوانوں کو قتل کردیا،ایک اور واقعہ میں بدبخت بیٹوں نے اپنی ماں کو قتل کردیا،اس کے علاوہ علاقہ وچہ خوڑہ گرگرہ میں نامعلوم افراد نے اپنے گھر کے سامنے نور نامی نوجوان پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ہے،جس کو طبی امداد کے لئے شیخہ فاطمہ ہسپتال شولام منتقل کردیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،
عوامی حلقوں کے مطابق افسوسناک امر یہ ہے ،کہ مذکورہ واقعات کے حوالے سے مقامی انتظامیہ اور پولیس فورس کی جانب سے کاروائی ہوئی ہے اور نہ کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہیں،اس بابت عوامی حلقوں نے اپنے اپکو غیرمحفوظ قرار دیتے ہوئے مقامی پولیس کو امن وامان قائم کرنے میں ناکام قرار دیاہے،جبکہ پچھلے کئی مہینوں سے تاجر برادری اور عام لوگوں کی کثیر تعداد امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے کئی احتجاجی مظاہرے کرچکے ہیں،لیکن پولیس اور مقامی انتظامیہ امن امان برقرار رکھنے میں تاحال ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں