ڈیرہ اسماعیل خان، ضلعی انتظامیہ اور پولیس لاک ڈاوؤن کو یقینی بنانے کیلئےمیدان میں ساتھ ساتھ

ڈیرہ اسماعیل خان( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈ یسک ) کورونا وائرس لاک ڈائون کے حوالے سے حکومتی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں تمام دوکانیں ماسوائے ، تندور، ہتھ ریڑھی اورمیڈیکل سٹورز 4 بجے کے بعدبند کرنے کے لائحہ عمل کی نگرانی کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیراورضلعی پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر)واحد محمود کاشہر کے مختلف مقامات پر لاک ڈائون کا معائنہ کیا گیا، صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے تدارک اور حفاظتی تدابیر کے تناظر میں تندور، ہتھ ریڑھی اورمیڈیکل سٹورزکے علاوہ دیگر وہ تمام کاروباری سرگرمیاں جنکی قبل ازیں اجازت دی گئی تھی کے سہ پہر 4 بجے کے بعدبند کرنے کے لائحہ عمل کی نگرانی کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیراورضلعی پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر) واحد محمودنے پرانی سبزی منڈی، اندرون شہر کے بازاروں سمیت شہر کے نواحی علاقوں بنوں روڈ، کچی پائند خان، ڈیال روڈ، ڈیرہ ملتان روڈ، ٹانک اڈا اور دیگر مقامات کے دورے کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں