پشاور، ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے لگائے گئے واٹر پلانٹس چوری

پشاور( دی خیبر ٹائمز ڈیسک ) کرونا وائرس سے بچنے کے لئے ہاتھ دھونے کے لئے لگائے گئے واٹر پلانٹس سے صابن چوری ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔ بیشتر واٹر پلانٹس انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث خالی پڑے ہیں اور پانی نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ بعض مقامات سے پلانٹس بھی چوری ہو گئے ہیں ۔ کرونا وائرس سے بچنے کے لئے ڈبلیو ایس ایس پی ، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی بلدیات کامران بنگش نے مختلف مقامات پر ہاتھ دھونے کے لئے واٹر پلانٹس لگائے تھے جن میں صابن بھی رکھے گئے تھے ۔ تاہم صابن رکھتے ہی چوری ہونا شروع ہو گئے ہیں جس کے بعد صابن نہیں رکھا جا رہا ہے ۔ گورنمنٹ کالج ، سبزی منڈی ، سمیت مختلف مقامات پر لگائے گئے واٹر پلانٹس میں پانی نہ ہونے کے برابر ہیں مختلف محکموں کے اہلکار اور تاجر ان میں پانی سے ہی بھر رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بھی اسے توجہ نہیں دی جا رہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں