پشاور(دی خیبر ٹائمز جنرل ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ہر قسم کا کاروبار 4 بجے تک بند رکھنے کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے سکیورٹی فورسز، پولیس اور انتظامیہ کے حکام سرگرم ہوگئے ہیں اور مقررہ وقت کے بعد دکانیں بند کروانے کے لئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے دکانیں بند کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے صبح سے شام چار بجے تک کاروبار اور دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم ادویات کی دکانیں اس فیصلے سے مستثنیٰ ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments