قبائلی علاقے پاراچنار میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ایک روزہ جلسے کا انعقاد، علمائے کرام کی جانب سے سیرت النبی پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی

پاراچنار( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جشن میلاد النبی کے سلسلے میں پاراچنار کے مرکزی امام بارگاہ میں ایک روزہ جلسہ میں کثیر تعداد میں علمائے کرام اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خطیب جامع مسجد علامہ فدا حسین مظاہری، علامہ خیال حسین مولانا حبیب اللہ جان اور دیگر مقررین نے سیرت النبی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کیلئے رحمت بن کر آئے اور آپ ص کی رحمت کسی ایک قبیلے قوم یا طبقے کیلئے نہ تھی بلکہ پوری انسانیت کیلئے تھی انہوں نے کہا کہ ہمیں رحمت اللعالمین کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے مقررین نے شان رسالت میں گستاخی پر فرانس حکومت اور گستاخی کے مرتکب افراد کی شدید مذمت کی اور حکومت سے فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں