صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ باقاعدگی سے فلنگ سٹیشنوں کا معائنہ کر رہی ہے اور اس سلسلے میں انتظامی افسران نے مختلف علاقوں سے کم مقدار میں پٹرول ڈالنے اور بغیررجسٹریشن کے فلنگ سٹیشن چلانے پر بیشتر منیجرز کو گرفتار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (صدر) محمد صہیب بٹ نے پھندو روڈ، اوچ نہر روڈ اور سوڑیزئی کے علاقوں میں مختلف فلنگ سٹیشنوں میں پٹرول و ڈیزل کی فی لیٹر مقدار کا معائنہ کیا۔ چار فلنگ سٹیشنوں کے منیجرز کو مقرر مقدار سے کم مقدار ڈالنے پر گرفتار کر کے فلنگ سٹیشنو ں کو سیل کر دیا گیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف خان نے کوہاٹ روڈ پر مختلف علاقوں میں فلنگ سٹیشنوں کا معائنہ کر تے ہوئے بغیر رجسٹریشن کے فلنگ سٹیشن چلانے پر پانچ فلنگ سٹیشنوں کے منیجرز کو گرفتار کر تے ہوئے فلنگ سٹیشنوں کو سیل کر دیا۔ ان گرفتار فلنگ سٹیشن منیجرز سمیت دیگر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments