بنوں ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں لین دین کے تنازعے پر گل جواب اور میرصاحب کے خاندان کے مابین جھڑپ ہوا، جھڑپ میں ایک دوسروں کے خلاف کلہاڑیوں، چھریوں اور ڈنڈوں کا استعمال کیاگیاہے، جس کے نتیجے میں ایک خاندان کے دو افراد 18 سالہ سمین اور 19 سالہ شفیر جانبحق ہوگئے ہیں۔ جبکہ اس کے مد مقابل دوسرے خاندان کے چار افراد 50 سالہ عمر خان ۔ 47 سالہ زرولی ۔ 45 سالہ میر صاحب خان ۔ 20 سالہ ساجد عمر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرانشاہ منتقل کردئے، وجہ عداوت لین دین کا تنازعہ بتایا جاتا ہے ، پولیس اپنے معمول کے مطابق جھڑپ کے کچھ دیر بعد آکر تفتیش شروع کردی۔
شمالی وزیرستان میں اپریشن ضرب عضب کے بعد اسلحہ رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اس دوران متعدد بار ایسے ہی خونخوا ر اور درندگی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں، جبکہ رواں ماہ رمضان میں بھی ایسے واقعات ہوچکے ہیں، جہاں ایک واقعے میں 22افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔
یہ نھی پڑھئے : شمالی وزیرستان، معمولی تکرار پر چھریاں، ڈنڈے اور کلہاڑیاں چل گئیں، 21 افراد زخمی