بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی، کہ بھاری مقدار میں واپڈا پیسکو کا سرکاری سامان پرائیوٹ ٹرک کے ذریعے لاہور اسمگل کیا جارہا ہے، اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈی پی او بنوں نے ایس ایچ او تھانہ سٹی عصمت اللہ خان کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی، جس نے فوری کباڑی کے دوکان پر چھاپہ لگا کر ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ملزمان پرائیوٹ ٹرک میں سامان لوڈ کررہے تھے، ملزم ٹرک ڈرائیور شرافت اللہ خان ولد گل واضب جان سکنہ نظیم کلہ سورانی بنوں، ملزم کباڑی نصرت اللہ ولد رحمت علی سکنہ اسماعیل خانی بنوں کو موقع پر گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے واپڈا پیسکو کا سرکاری سامان تقریبا 295 عدد آرتھ راڈ،48 بنڈل سٹے وائر،25 عدد کپسیڑ بینک KVAR 150 برآمدکرلیں جبکہ پرائیوٹ ٹرک نمبر TKC562 کوٹہ کو بھی قبضے پولیس کیا،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے سرکاری سامان کو چوری چھپے لاہور اسمگل کرنے کا اعتراف کیا مزید تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments