وانا میں امن امان کا قیام ضروری ہوگیا، عیدالفطر کےپانچویں روز وزیرقبائل کا گرینڈ جرگہ طلب

جنوبی وزیرستان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) احمدزئی وزیر قبائل کے سر خیل قبیلہ یارگل خیل نے مرحوم حاجی مرزاعالم خان کے بیٹے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے گھر پر 9/11 کے بعد ایک اہم جرگہ منعقد کیا،جس میں یہ فیصلہ کیاگیا ،کہ سب ڈویژن وانا میں بدامنی،لا قانونیت اور انتشار پھیلانے کے لیئے کسی بھی کواجازت نہیں دی جائیگی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے، کہ 9/11 کے بعد یارگل خیل قبیلہ علاقے میں انقلاب کے دوران شدید اندورنی اختلافات کا شکار رہا،اس اتفاق سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے،کہ یارگل خیل قبیلے کے اتفاق کے بعد آحمد زئی وزیر کے تمام بڑے 9 قبائل علاقے میں امن وامان قائم کرنے کے سلسلے میں جلد ایک متفقہ لائحہ عمل مرتب کرنے پر راضی ہو جائنں گے، جو علاقے کے لئے ایک نیک شگون ہے۔مرجر کے بعد سب ڈویژن وانا میں امن وامان کے سلسلے میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیاتھا، اب یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے، کہ علاقے میں انضمام کے بعد پیداشدہ خلا قومی اتفاق رائے سے پر کیا جاسکے گا،اور علاقے خاص کروانا بازار میں حکومتی رٹ بڑی حد تک بحال ہوجائیگی۔احمدزئی وزیر کے تعاون سے علاقے میں امن وامان برقرار رکھنا حکومت کے لئے کوئی مشکل کام نہیں ہوگا۔امن اور حکومتی رٹ بحال ہونے کے بعد عوام میں پائی جانے والی بے چھینی ختم ہو جائیگی، اوراب امید کی جاسکتی ہے کہ وانا میں خوشحالی وترقی کا نیا دور دورہ شروع ہوگا،اور یارگل خیل قبیلہ بشمول آحمدزئی وزیر کے تمام 9 بڑے قبیلے عیدا لفطر کے پانچویں دن ایک گرینڈ جرگہ منعقد کریں گے،جس کے بعد امن امان کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کیلئے راستہ ہموار ہونے کی توقع کی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں