پشاور، سات سالہ بچی کو قتل کرنے والا ملزم ضلع خیبر سے گرفتار، ملزم معصوم بچی کا ہمسایہ نکلا پولیس

پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں سات سالہ بچی لیہ خان کو قتل کرنے والا ملزم ضلع خیبر سے گرفتار ہواہے ۔ ایس پی صدر سرکل وقارخان نے کہا ہے کہ بچی کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم کو قبائلی ضلع خیبر کے علاقہ زخہ خیل سے چھاپہ کے دوران گرفتار کیا گیا ہے،
لیہ خان 21 نومبر کو گھر سے دس روپے کا نوٹ لیکر ساتھ میں واقع دکان سے اپنے لئے ٹافیاں خریدنے نکلی ، تو بدقسمت بچی گھر واپس نہ آئی ۔ والدین اور ان کی رشتہ داروں نے لیہ خان کی تلاش شروع کی، رات بھر تلاشی اور ڈھونڈنے کے بعد صبح سویرے بچی کی جلی ہوئی لاش قریبی واقع قبرستان سے برآمد ہوئی۔
پولیس اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم نے بچی قتل کیس میں 1000 کے قریب گھروں کی پروفائلنگ کی تاھم پولیس قاتل کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکا، پولیس کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کے مقامی شخص امیر خان محمد زخہ خیل نے سنگدل  ملنگی نامی مُلزم کو گرفتار کیا، اور اس کی ویڈیو بھی بنائی جسمیں قاتل معصوم سات سالہ بچی لیہ خان کی قتل کی روئیداد بیان کر رہا ہے ، تسلی کرنے کے بعد امیرخان محمد زخہ خیل نے مُلزم کو پولیس کے حوالے کیا، اور ان کے ساتھ ریکارڈ کی گئی ویڈیو کو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردی، امیرخان محمد کےساتھ ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں ملزم خود سات سالہ بچی کے قتل کا اعتراف کررہے ہیں۔
پولیس نے کہا ہے، کہ ملزم معصوم بچی کا ہمسایہ ہے، جو اس وقت پولیس کے حراست میں ہیں، جس نے گھر میں ان کی بیوی کے ساتھ جھگڑا کرکے اس وقت وہ گھر میں اکیلا رہتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں