صوابی ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) ڈی ایس پی سرکل ٹوپی افتخار علی کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ اتلہ کی کامیاب کاروائی سرقہ شدہ ایک راس بیل اور دو راس گائے بازیاب ملزمان گرفتارکو مدعی مقدمہ محمد احسن سکنہ گنی کوٹ نے مقامی تھانہ اُتلہ میں رپورٹ کی کہ مورخہ12اپریل کے درمیانی شب اپنے کمرہ مویشان واقع صلے بانڈہ سے ملزمان نامعلوم نے ایک راس بیل اور دو راس گائے رات کی تاریکی میں سرقہ کرکے لے گئے ہیں مدعی کی رپورٹ پر ملزمان نامعلوم کخلاف مقدمہ درج ہوکر مقدمہ کے اندراج پر ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مال مسروقہ بیل، گائے کی بازیابی اور ملزمان کو ٹریس کرنے اور فوری گرفتاری عمل میں لانے کیلے ڈی ایس پی سرکل ٹوپی افتخارعلی اور ایس ایچ او اُتلہ کو سپیشل ٹاسک سونپی گئی۔ جو ملزمان کو ٹریس کرنے اور مال مسروقہ کی بازیابی کیلے ڈی ایس پی سرکل ٹوپی افتخا علی، ایس ایچ او اتلہ سب انسپکٹر ناظم خان اور تفتیشی افسر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گی۔تشکیل شدہ ٹیم نے مدعی مقدمہ کو انصاف کی دہلیز پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر دن رات کی کاوشوں سے مقدمہ کے اصل اور مرکزی ملزمان کو ٹریس کرکے ملزمان 1۔سجاد عرف”بگاء” ولد شمروز خان سکنہ اتلہ محلہ شیرے درہ 2 فرمان علی ولد محمداودان شاہ سکنہ نارنجی 3حیات نواب ولد نماز خان سکنہ نارنجی کو گرفتار کرکے جنکے قبضے سے مال مسروقہ ایک راس بیل، دو راس گائے مال بازیافتہ برآمدکی۔جبکہ وقوع میں استعمال شدہ پک اپ نمبری (B-8631)بھی برآمد کرکیپولیس نے اپنے قبضہ مین لے لیملزمان سے مزید تفتییش جاری ہے۔اس فوری کارکردگی کی بدولت ایس پی انوسٹی گیشن صوابی بنارس خان نے پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد و انغامات دئیے۔ اور پوری ٹیم کی زبردست دلجوئی کی۔ علاقہ کے عوام نے پولیس کی اس کاروائی کو سراہتے ہوتہہ دل سے پولیس کا شکریہ ادا کی
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments