اپنی بجلی اپنااختیار، خیبرپختونخواٹرانسمیشن اورگرڈ کمپنی کی منظوری

پشاور(دی خیبر ٹائمز پولیٹکل ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار خیبرپختونخوا ٹرانسمیشن اور گرڈ کمپنی کی منظوری دے دی، مشیر توانائی وبرقیات خیبر پختونخوا حمایت اللہ کے مطابق اب صوبے کی پیداکردہ بجلی پر صوبے کا اختیار ہوگا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں صوبہ توانائی کے شعبے میں ترقی کی طرف گامزن ہے، کمپنی کے قیام سے صوبائی حکومت کو بجلی کی ترسیل اور تقسیم کا احتیار حاصل ہوگا، خیبرپختونخوا ٹرانسمیش اینڈ گرڈ کمپنی صوبے کے عوام کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے، حمایت اللہ خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں سستی بجلی سے صنعتکاری کو فروغ ملے گا جس سے صوبے میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ کمپنی کے قیام سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو سستی بجلی ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں