پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں احتجاجی مظاہرے اور میڈیا سے بات چیت میں ٹریڈرز صدر ملک زرتاج حسین ، نائب صدر سید جمشید حسین ، عادل خان منگل اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر تجارت کیلئے نت نئے قوانین کے نفاذ سے ان کیلئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے اب وی باک کا طریقہ کار جس سے چیکنگ اور آمد و رفت کے عمل میں مزید وقت کا ضیاع ہوگا اور سبزیوں اور مرغیوں سمیت خوراکی اشیاء خراب ہونگے اس وجہ سے وی باک سسٹم انہیں کسی صورت قبول نہیں ہے تاجروں نے مطالبہ کیا کہ دوسرے بارڈرز کی طرح یکساں قوانین خرلاچی بارڈر بھی متعارف کئے جائیں تاجروں نے کہا کہ وہ باک سسٹم ضلع کرم میں ناممکن ہے کیونکہ خرلاچی بارڈر پر بجلی اور نیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے اور نیٹ کیلئے افغان موبائل سم کا استعمال کرتے ہیں تاجروں نے کہا کہ تاجروں کو ریلیف دی جائے تاکہ تجارت میں اضافہ ہوسکے اور تاجروں کے مسائل حل ہوسکے تاجر رہنماؤں نے پاک فوج وفاقی و صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تاجروں کے مسائل کے حل اور تجارت کی فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے۔
